امام خمینی(رح) نے اسلام کو ایک نئی زندگی دی ہے

امام خمینی(رح) نے اسلام کو ایک نئی زندگی دی ہے

ID: 54861 | Date: 2018/07/29

امام خمینی(رح) نے اسلام کو ایک نئی زندگی دی ہے
پرتال امام خمینی: اپنے مختصر تعارف کے ساتھ بتائیں کہ آپ نے امام خمینی (رح) کو کیسے اور کب سے پہچانا؟
میں سعیدالزماں فاطمی ہندوستان کی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور سے تعلق رکھتا ہوں میری ابتدائی تعلیم مدارس میں ہوئی اس کے بعد میں نے کالج اور یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کی اور 1989 میں مجھے مرکزی حکومت شعبہ اردو میں استاد کی حیثیت سے جواہر نودیہ ودیالیہ اسکول کے لئے منتخب کیا اور ابھی بھی مجھے چار سال سبکدوش ہونے کو باقی ہیں۔ مین نے امام خمینی (رح) کے بارے میں اس وقت سنا جب انہوں نے اایران میں اپنی تحریک کا آغاز کیا جہاں پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ امام خمینی(رح) کے متعلق بول اور لکھ رہے تھے وہیں ہندوستان کے ذرائع ابلاغ بھی ایران میں ہونے والے انقلاب کے بارے میں لکھ رہے تھے مجھے اسی وقت سی اخبار سے کافی لگاو تھا میں نے بھی امام خمینی(رح) کو اخبار اور کے ذریعے پہچانا اور ان کی شخصیت سے کافی مانوس ہو گیا تھا یہی لگاو سبب بنا کے مین نے بعد میں ان کی شخصیت کے بارے میں تحقیق کی اور انھیں قیریب سے پہچانے کی کوشش کی الحمدلللہ آج میں اپنی استعداد کے مطابق کسی حد تک ان کی شخصیت کو پہچانے میں کامیاب ہوا ہوں ۔
پرتال امام خمینی(رح): امام خمینی(رح) کی شخصیت کے بارے میں آپ کا کیانظریہ ہے؟
امام خمینی (رح) کی شخصیت کے بارے میں کچھ بھی مشکل کہنا ہے لیکن جہاں تک میں نے پڑھا اور سنا ہے امام خمینی(رح) نے اپنی پوری زندگی کو اللہ کی راہ میں وقف کر دیا تھا اور ان کا ہر عمل صرف اللہ کے لئے ہوا کرتا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ وہ خدا پر توکل اور ایمان ہی کی وجہ سے اتنا بڑا انقلاب لانے میں کامیاب ہوے اور رضا شاہ جیسے ظالم بادشاہ جس کو امریکا اور برتانیا جیسی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی ملک سے نکالنے میں کامیاب ہوے۔
امام خمینی پرتال: امام خمینی کے تفکرات کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟
دیکھیں ان کی فکر اتنی روشن ہے کہ مجھے اس پر روشنی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ جگہ جگہ پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی زندگی عملی نمونہ پیش کیا ہے اور یہ آپ کے تفکرات کا ہی نتیجہ تھا جو آپ نے آٹھ سال تک دینا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ہونی والی جنگ میں جیت حاصل کی آپ اس انقلاب کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کو پہچنوایا اور اسلام پر ہونے اکثر شبہات کو جواب بھی اسی انقلاب کے ذریعے دیا امام خمینی(رح) ہمیشہ اتحاد اور ہمدلی کی فکر رکھتے تھے اور مسلمانوں کو اتحاد قائم کرنے کی تاکید کرتے تھے کیوں کہ وہ جانتے تھے آنے والے دور میں مسلمانوں کو تقسیم کر کے مارا جاے گا اور وہی آج ہو رہا ہے۔ امام خمینی(رح) نے اسلام کو ایک نئی زندگی دی ہے۔
پرتال امام خمینی امام خمینی (رح) اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے میں کیوںکر کامیاب ہوے؟
امام خمینی رح نے اس تحریک کو صرف خدا کے لئے شروع کیا تھا اور آپ کا ہدف یہ تھا کہ اسلامی قوانین کو اس سرزمین پر نافذ کر سکیں اس لئے آپ نے خدا پر توکل کیا اور اپنی قوم پر اور خود اپنے اوپر بھروسہ کیا جس کی وجہ سے آپ کی قوم نے بھی آپ پر بھروسہ کیا اور آپ کی ہر آواز پر لبیک کہا یہ وہ کچھ اسباب ہیں جس کی وجہ سے آپ شاہ کو ہرا سکے اور مکتب اہل بیت کی یہ تعلیم رہی ہے کہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکانا ہے اسی لئے امام خمینی رح نے شاہ کے خلاف آواز بلند کی اور آج بھی شاہ کی طرح امریکہ جیسے اُس کے حمایتی امام خمینی رح کے افکار سے ڈر رہے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کے کس طرح ان افکار کو لوگوں کے ذہنوں سے محو کریں لیکن اُنھیں معلوم نہیں کہ امام خمینی رح آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور وہ آج بھی اپنے افکار کے ذریعے مظلوموں کے مسیحا بنے ہوے ہیں ۔
پرتال امام خمینی: امام خمینی(رح) کے بارے میں ایک جملے میں کیا کہیں گئے؟
امام خمینی (رح) کی عظیم شخصیت عالم اسلام کے لئے اسوہ عمل ہے۔