جنابت میں رہنے والے پر کون کون سی چیزیں حرام ہیں؟

قرآن کے حروف کو مس کرنا

ID: 54840 | Date: 2018/08/13

سوال: حالت جنابت میں رہنے والے پر کون کون سی چیزیں حرام ہیں؟


جواب: مجنب پر کئی چیزیں حرام ہیں :


 اول:۔ قرآن کے حروف کو مس  کرنا، اس کی تفصیل کے مطا بق جو احکا م وضو میں گزر چکی ہے اور اللہ تعالیٰ کے اسما ء اسی طرح باقی اسما ء و صفات جو اللہ سے مختص ہیں نیز بناء بر احتیاط واجب پیغمبروں اور ایمہ علیہم السلا م کے اسماء کو مس کرنا حرام ہے۔


دوم :۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) میں داخل ہونا اگر چہ عبور کرنے کی غرض سے کیوں نہ ہو۔


سوم :۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے علاوہ دوسری مسا جد میں ٹھہرنا، بلکہ ان میں کسی بھی شکل میں داخل ہونا، مگر یہ کہ مسجد سے عبور کرنے کی غرض رکھتا ہو یعنی ایک دروازے سے داخل ہو اور دوسرے دروازے سے خارج ہو جا ئے یا مسجد سے کچھ چیز اُٹھانے کے لئے داخل ہو تو اس صورت میں کوئی اشکا ل نہیں ہے اور بناء بر احتیاط واجب ائمہ علیہم السلام کے حرم بھی مسا جد ہی کے ساتھ ملحق ہیں اور زیادہ احتیاط یہ ہے کہ ائمہؑ کے مقدس مقامات کو بھی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے ساتھ ملحق کیا جائے۔ جیسا کہ بناء بر احتیاط واجب مشاہد مشرفہ میں برآمدہ حرم کے اندورونی حصّے کے حکم میں ہے۔


چہارم :۔مسجد میں کوئی چیز رکھنا اگر چہ وہ چیز مسجد کے باہر سے یا وہاں سے عبور کر تے وقت رکھے۔


پنچم :۔ ان چار سورتوں کا پڑھنا جن میں سجدہ واجب ہے یعنی سورہ اقراء۔ سورہ النجم۔سورہ الم تنزیل۔ اور سورہ سجدہ، اگر چہ ان سورتوں کے بعض حصوں کا پڑھنا ہی کیوں نہ ہو حتی ان میں کسی ایک سورہ کی نیت سے  بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا بھی مجنب کے لئے حرا م ہے۔


تحریر الوسیلہ، ص67