ڈاکٹر نجف قلی حبیبی

امام خمینی (رح) ایک ایسے عارف فلسفی تھے کہ آپ کا عرفان فلسفہ پر غالب تھا

امام خمینی (رح) کی فلسفیانہ روش آپ کے فقہی اور اصولی آثار میں بخوبی واضح ہے

ID: 52925 | Date: 2018/04/09

امام خمینی (رح) ایک فقیہ فلسفی تھے اور فلسفی فقیہ بھی تھے۔ جس درجہ فقہ میں مہارت رکھتے تھے اسی حد تک فلسفہ میں عظیم اور ماہر تھے لیکن امام نے اپنے فلسفہ کو عرفان میں مخلوط کردیا تھا، یعنی آپ اپنی زیادہ تر تعلیمات کو عرفان کے حدود میں رکھا تھا۔ آپ نے فلسفہ کا درس دیا اور اپنے شاگردوں کی تربیت کی ہے لیکن آپ(رح)  کا عرفانی پہلو زیادہ ممتاز ہے، یہ بات آپ کی تدریس، آپ کے علمی آثار اور روزمرہ کی زندگی اور سیر و سلوک میں مکمل طور پر دکھائی دیتا تھا۔ یہاں تک کہ کہا گیا ہے کہ امام (رح) اپنے شاگردوں کو تاکید کرتے تھے کہ اپنے فلسفی مباحث اور مشکلات کو عرفان کی راہ سے حل کرو۔ بنابریں امام ایک عارف فلسفی تھے اور آپ کا عرفانی پہلو فلسفی پہلو پر غالب تھا۔ امام (رح) ایک فلسفی بھی ہیں اور ایک عارف بھی تھے کہ آپ کا عرفانی جنبہ فلسفی جنبہ پر حاوی تھا۔ امام (رح) کی فلسفیانہ روش آپ کے فقہی اور اصولی آثار میں بخوبی واضح ہے۔ اس کے با وجود کہ آپ کی نظر میں عرفان بلند مقام کا حامل تھا۔ مثال کے طور پر ہم آپ کے آثار میں اسرار عبادات میں یہ عرفانی اور عقلی جنبہ مکمل طور پر نمایاں ہے جو اس عرفان کا مظہر ہی جو فلسفہ سے ماخوذ ہے۔