راوی: حجت الاسلام علی اکبر مسعودی

میرا گھر اشارہ کنائے میں بات کرنے کا مقام نہیں ہے

آپ سے کچھ علمی سوالات پوچھ رہے تھے

ID: 51897 | Date: 2018/02/06

مجھے وہ واقعہ یاد ہے کہ جب ایک دن محفل میں کچھ علماء تشریف فرما تھے اور آپ سے کچھ علمی سوالات پوچھ رہے تھے۔ ایسے عالم میں ایک مولوی صاحب دوسرے مولوی صاحب سے اشارہ کنایہ میں کچھ باتیں کررہے تھے۔ اس پر امام (رح) کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور اسے مخاطب کرکے فرمایا:


میرا گھر اشارہ کنائے میں بات کرنے کا مقام نہیں ہے۔ مجلس کے لئے ضروری ہے کہ وہ خدائی مجلس ہو، یہ مجالس کی شان نهیں کہ ان میں بیٹھ کر مومنین اور مسلمانوں کے بارے میں آہستہ آہستہ اور اشاروں میں باتیں کی جائیں۔


پا بہ پای آفتاب، ج 4، ص 153