عیسائیوں کو نصیحت

حضرت عیسی کی شرافت کا دفاع

ID: 51068 | Date: 2017/12/27

سوال : امام خمینی (رح) نے پاپ، عیسائی علماء اور روحانی کو کیا نصیحت کیا؟


جواب: حضرت امام خمینی (رح)، حضرت عیسی (ع) کی عظیم شخصیت اور اس بات کے مدنظر کہ آپ ایک عظیم پیغمبر ہیں جو انسانوں کی نجات اور آسمانی اور بلند و بالا تعلیمات اپنے دستور العمل میں رکھتے تھے۔ آپ نے پاپ، عیسائی علماء اور روحانیوں کو کچھ نصیحتیں کی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:


امید ہے کہ عالم عیسائیت اس کا استعمال کرکے اور اس عظیم نبی کی حیات بخش اور نجات آور تعلیمات سے زیادہ سے زیادہ آشنائی حاصل کرکے دنیا کی بڑی طاقتیں عیسائیت کے نام پر دنیا کے گوشہ و کنار میں اقوام پر ظلم و ستم نہ کریں۔


1. حضرت عیسی کی تعلیمات سے آشنائی کی ضرورت


2. حضرت عیسی کی تعلیمات کو نظر انداز کرنے پر سوپر پاور طاقتوں کی مذمت


3. سعادت حاصل کرنے کے لئے حضرت عیسی کی سیرت کی جانب توجہ


4. سوپر پاور طاقتوروں کے مظالم پر باپ اور عیسائی علماء کے سکوت پر تنبیہ


5. عیسائیوں کے چہروں بدنما بنانے سے پرہیز (کیونکہ بعض سربراہاں عیسی اور عیسائیت کے نام پر حضرت عیسی کی سیرت کے خلاف چلنے سے اجتناب)


6. پاپ پر عیسائی قوم اور عیسائیوں کی نجات کے لئے کوشش ضروری


7. جس طرح حضرت عیسی نے سلوک کیا ہے اسی طرح سلوک کریں


8. مظلوم اقوام کے دشمنوں سے عدل خواہی، مظلوم کی رسیدگی کرنا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا


9. دنیا کے مظلوم اور کمزور طبقوں کی حمایت میں قیام کرنا


10. حضرت عیسی کی شرافت کا دفاع


11. کمزور ملتوں کے لئے حضرت عیسی اور عیسائی علماء کی غلط تعارف سے روکنا


12. عیسی کی تعلیمات کی روشنی میں عیسائی علماء کا معنوی مقابلہ ان طاقتوں سے جو عیسی کے راستہ سے ہٹ گئے ہیں۔ انہیں رہنمائی کرنا، اور اس طرح کی بڑی طاقتوں کا اتباع کرنے سے روکنا


13. عیسائی علماء کی کارکردگی اور موقفوں پر تنقید کیونکہ یہ لوگ مظلوموں کی حمایت نہیں کرتے، ظالموں کی مدد کرتے اور ظلم کے سامنے خاموش ہیں۔ (عیسائی مذہب سے تہمت کو دور کرنا)


14. حضرت عیسی کی تعلیمات کے محقق نہ ہونے پر تنقید


15. روحانیت اور تہذیب نفس کی دعوت


16. بے سرو سامانی کو دور کرنے، ستم کا خاتمہ اور دنیا کے محروموں کو نجات دلانے کے لئے حضرت عیسی کی بلند اور بالا اور انسانی تعلیمات سے علمی اور حقیقی استفادہ اور ان انسان ساز اور بلند و بالا تعلیمات کومظلوم ملتوں سے تبعیض اور محرومیتوں کو دور کرنے کے لئے سرمشق قرار دینا۔


17. آپ لوگ اس اعتبار سے کہ عیسائی ہیں اسی طرح حضرت عیسی کا اتباع کرو اور انسان دوست بنو، جس طرح حضرت عیسی تھے۔