امام خمینی (رح) کے باپ داد کشمیر کے مکین

امام خمینی(رح) کے تیرہویں جد سید حیدر موسوی اردبیلی کردی جو ماں اور باپ دونوں کی طرف سے حسینی سید تھے

ID: 50563 | Date: 2017/12/02

کیا یہ سچ ہے کہ امام خمینی (رح) کے باپ داد کشمیر کے مکین تھے اور انھوں نے پھر وہاں سے ہجرت کی؟


آیۃ اللہ پسندیدہ کی کتاب میں اُن کے خاندان کے بارے میں پرھتے ہیں:


ہمارے جد اعلی سید بزرگ، لقب دین شاہ ہندوستان کے سادات میں سے تھے جو کشمیر میں رہایش پذیر تھے اور ان کے نام کے بعد شاہ کا کلمہ سید کے معنی میں ہے۔(یادها -9- خاطرات آیت الله پسندیده، گفته ها و نوشته ها، موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(س)، ص41


اس بات کو جاری رکھتے ہوے لکھتے ہیں ہمارے دادا مرحوم سید احمد جو سید احمد ہندی کے نام سے معروف تھے انھوں نے 1240 اور 1250 کے درمیان کشمیر سے زیارات کے مقصد سے ہندوستان کو ترک کیا یا انھوں نے انگریز حکومت کے ڈر سے ملک کو چھوڑ نا مناسب سمجھا ہو۔(یادها -9- خاطرات آیت الله پسندیده، گفته ها و نوشته ها، موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(س)، ص42.


لیکن حشمت اللہ ریاضی یزدی کے شجرنامہ کے مطابق جو اسی کتاب کے آخر میں ذکر ہوا ہے اس میں لکھا گیا ہے کہ امام خمینی(رح) کے تیرہویں جد سید حیدر موسوی اردبیلی کردی جو ماں اور باپ دونوں کی طرف سے حسینی سید تھے۔


766 میں عارف بزرگ میر سید علی ہمدانی کی پیام نور کو پہنچانے کے لئے ایران سے کشمیر کی طرف اعزام ہوتے ہیں امام خمینی(رح) کے اجداد وہاں دین کی تبلیغ میں مشغول ہو جاتے ہیں اس راستہ میں انھوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر شہادت پر فائز ہوے ہیں یہاں تک کے سید احمد امام خمینی(رح) کے جد بزرگوار نجف اشرف کی طرف عازم ہوتے ہین  پھر وہاں سے ایران کے شہر خمین میں آتے ہیں اور باقی داستان۔۔۔