شیخ حسن روحانی:

رہبر کی ہدایات کے نفاذ اور عوام کی خدمت

سپاہ پاسداران: ملک میں اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کےلئے منتخب حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کےلئے آمادہ ہے۔

ID: 48335 | Date: 2017/07/24

سپاہ پاسداران: ملک میں اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کےلئے منتخب حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کےلئے آمادہ ہے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کے نفاذ اور قوم کی انتھک خدمت کےلئے تمام اداروں اور مسلح افواج کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے؛ یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی۔



حسن روحانی نے پاسداران انقلاب اسلامی کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اسلامی جمہوریہ اور عوام کی خاطر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دور جدید میں اور بارہویں حکومت کے دور اقتدار میں تمام سرکاری محکمے، انتظامیہ اور مسلح افواج کے مابین، بنحو احسن ہم آہنگی اور یکجہتی کو مزید فروغ ملےگا۔


صدر روحانی نے مزید کہا: مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت میں مزید اضافہ نیز جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے واسطے وطن عزیز کی بقا اور امن و سلامتی کو یقینی بنایا جائےگا۔


اس ملاقات کے دوران سپاہ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر شیخ حسن روحانی کے دوبارہ عوام کیطرف سے اعتماد اور منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔


جعفری نے اضافہ کیا کہ سپاہ پاسداران ملک میں اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کےلئے منتخب حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کےلئے آمادہ ہے۔


آخر میں پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیداروں نے صدر مملکت حسن روحانی کو مختلف شعبوں میں سپاہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور حکومت کیطرف سے دفاعی قابلیت اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاسداران انقلاب کی بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔