راوی: حمید بصیرت منش

امام خمینی کا فرمان

ہماری شرعی ذمہ داری کیا ہے

ID: 48313 | Date: 2017/07/23

ہمیں ہمیشہ خدا کا بندہ بن کر رہنا چاہیئے اور ساری کائنات کو خدا کی ملکیت سمجھنا چاہیئے۔ بندگی کا اصلی جوہر صرف اور صرف خداوند متعال کی اطاعت اور اس کے احکام کے سامنے تسلیم ہونا ہے۔ ایک دفعہ امام (رح) نے سماجی انقلاب کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں یہ دیکھنا چاہیئے که ہماری شرعی ذمہ داری کیا ہے، صرف اسی کو انجام دینا چاہیئے اور دوسری چیزوں کی فکر نہیں کرنی چاہیئے وگرنہ یہ لوگ جو آج یہ کہتے ہیں کہ فلاں زندہ باد، ممکن ہی کل یہی یه کہنے لگیں که فلاں مردہ باد، ہمیں اس زندہ باد اور مردہ باد کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض اور شرعی ذمہ داری کو انجام دینا چاہیئے۔


صحیفہ دل، ص 20