خمینی کی نورانی شخصیت

امام خمینی کے انقلاب کے اہم ترین اثرات میں سے ایک یہ ہےکہ آپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کے اسلامی تحریکوں کے آیڈیل میں تبدیل فرمایا۔

ID: 47559 | Date: 2017/05/18

امام خمینی کے انقلاب کے اہم ترین اثرات میں سے ایک یہ ہےکہ آپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کے اسلامی تحریکوں کے آیڈیل میں تبدیل کیا۔


امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی نورانی شخصیت، افکار اور بیسوں صدی کے مہم ترین انقلاب کے قائد کی زندگی کو الفاظ کے سانچے میں ڈھالنا بہت سخت کام ہے۔ اس بارے میں اب تک بہت سی کتابیں اور مقالے لکھے جانے کے باوجود اس مرد خدا کی شخصیت کا بیان ممکن نہيں ہوسکا ہے، بلکہ اس عظیم شخصیت کی کامل پہچان کےلئے ابھی ہمارے سامنے بہت لمبی راہ ہے۔ عظیم فقیہ، حکیم، دور اندیش سیاسی رہبر اور عارف الٰہی کے عنوان سے حضرت امام خمینی رحمة اللہ علیہ اپنی روزانہ کی دعاوں، توکل، معرفت اور اخلاص کے سایہ میں الٰہی نورانیت کے عظیم سرچشمے اور معنویت و عرفان کے بےکراں سمندر سے متصل ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اسی لئے اس عظیم شخصیت کے بلند افکار تک پہچنا اگر علماء کےلئے غیر ممکن نہیں ہے تو آسان بھی نہیں ہے۔



مسلمان امریکی دانشور ڈاکٹر مصطفٰی ایوب کہتے ہیں کہ میرا ماننا ہےکہ تاریخ امام خمینی رحمة اللہ علیہ کو بیسویں صدی کی سب سے عظیم شخصیت کی حیثیت سے یاد کرےگی، کیونکہ وہ ایسی شخصیت کے حامل تھے جس میں سیاسی اور دینی سوجھ بوجھ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ یہ بات صحیح ہےکہ غیبت صغریٰ سے ایک شیعی اسلامی مفہوم کے عنوان سے "ولایت فقیہ" ہمیشہ سے موضوع بحث رہا ہے لیکن امام خمینی نے اس موضوع کی الگ ہی تفسیر کی کہ امام معصوم، فقیہ علماء کے ذریعہ حکومت میں کردار ادا کرتا ہے اور وہ علماء امام علیہ السلام کے نائب ہوتے ہیں، چنانچہ اگر آپ کی شخصت میں وہ خصوصیات جسے امام علیہ السلام نے بیان کیا ہیں پائی جاتیں ہوں تو وہ فقیہ ہوگا۔


میرا یہ ماننا ہےکہ امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے انقلاب کے اہم ترین اثرات میں سے ایک یہ ہےکہ آپ نے ایک اہم اسلامی ملک میں بے دین حکومت کو اسلامی حکومت میں تبدیل کر دیا اور اس طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے اسلامی تحریکوں کے آیڈیل میں تبدیل ہوگئی۔


میرا یہ ماننا ہےکہ فکری قدرت کے لحاظ سے امام خمینی صرف اور صرف ایک فرد یا غیر معمولی شخصیت نہیں تھے بلکہ تاریخ کا دھارا موڑنے والی شخصیت تھے۔