سید حسن نصراللہ

آیت اللہ رفسنجانی کے انتقال سے لبنان کی اسلامی مزاحمت کو شدید نقصان پہنچے گا

حزب اللہ كي حمايت كے حوالے سے آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كے موقف كو ہرگز نہيں بھول پائيں گے

ID: 45991 | Date: 2017/01/11

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سیکرٹری جنرل نے سابق ایرانی صدر مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی رحلت سے اسلامی مزاحمت نے ایک شفیق باپ، ساتھی اور تمام دشورا مراحل میں حمایت کرنی والی عظیم شخصیت کو کھو دیا۔


ان خيالات كا اظہار حزب اللہ كے سربراہ ' سيد حسن نصراللہ' نے پير كے روز عالم مجاہد نامور ايراني شخصيت آيت اللہ 'اكبر ہاشمي رفسنجاني' كے انتقال پر اپنے تعزيتي پيغام ميں كيا۔


اس موقع پر انہوں نے كہا كہ مرحوم آيت اللہ رفسنجاني گزشتہ 34 سال سے اسلامي مزاحمتي عمل كے لئے ايك شفيق باپ، مفكر رہنما اور حمايت كرنے والي طاقتور شخصيت تھے۔


انہوں نے بتايا كہ آپ، ناجائز صہيوني رياست كے خلاف مزاحمتي عمل، فلسطيني عوام اور القدس كي آزادي كي بھرپور حامي تھے۔


حزب اللہ كے سيكرٹري جنرل نے كہا كہ آيت اللہ رفسنجاني نے ملك ميں اسلامي انقلاب كے قيام اور ملك كي بقا كے لئے بہت قربانياں ديں اور آپ، باني انقلاب اسلامي امام خميني (رہ) كے محرم راز اور سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ اي كے بے مثال قريبي ساتھي تھے۔


انہوں نے مزيد بتايا ہم حزب اللہ كي حمايت كے حوالے سے سنئير ايراني رہنما آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كے موقف كو ہرگز نہيں بھول پائيں گے۔


انہوں نے مزيد كہا كہ لبنان كي حكومت، عوام اور رمام مزاحمتي فرنٹ سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ اي، مرحوم كے معزز خاندان، ايراني عوام ، علماء اور مرحوم كے تمام شاگردوں اور دوستوں كو دل كي گہرائيوں سے تعزيت پيش كرتے ہيں اور اللہ تعالي كي بارگاہ سے مرحوم كے درجات كي بلندي كے لئے دعا كرتے ہيں۔


واضح رہے؛ ایران کے سابق صدر اور سینیئر سیاستداں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بیاسی سال کی عمر اتوار کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسلامی انقلاب کے ممتاز مجاہد رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔


آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف انقلابی اداروں میں اہم خدمات انجام دیں۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کئی دورتک ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور دو بار ملک کے صدر رہے ۔


آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسی کے ساتھ مجلس خبرگان رہبری یا قیادتی کونسل کے اراکین کے انتخاب کی غرض سے قائم کی جانے والی ماہرین کی کونسل کے صدر بھی رہے۔آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ملک کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ بھی رہے ہیں۔