آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کے موقع پر یادگار امام کا تعزیتی پیغام:

امام (رح): ہاشمی زندہ ہے جب تک انقلاب زندہ ہے

ID: 45990 | Date: 2017/01/11

جماران کے مطابق، آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر یادگار امام سید حسن خمینی نے مرحوم کو امام کا بے نظیر مددگار اور معنوی فرزند قرار دیتے ہوئے، کہا: انقلاب اسلامی کے آغاز سے پہلے امام خمینی کے ساتھ مثالی کردار اور امام کے اشارے پر ہر میدان میں حاضری، اس عظیم مجاہد کی زندگی کے ہر موڑ پر دیکھنے کو ملتی ہے۔


آیت اللہ سید حسن خمینی کا تعزیتی ﭘﯿﻐﺎﻡ، ﺣﺴﺐ ﺫﻳﻞ ﮨﮯ:


بسمه تعالى


انا لله و انا الیه راجعون



امام کا نہایت قریبی ساتھی اور معنوی فرزند حضرت آیت الله حاج شیخ اکبر پاشمى رفسنجانى رضوان الله تعالى علیه کی وفات کی خبر انتہائی سنگین اور تکلیف دہ ہےکہ جس کا مداوا فقط خدا کے لطف سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں انقلاب اسلامی کی تاریخ میں کوئی ایسی شخصیت نہیں ملتی جس کے انقلاب اسلامی سے متعلق یادوں میں ہاشمی کے مثالی کردار کی  جھلک نظر نہ آتی ہو۔ انقلاب اسلامی کے شروع ہونے سے پہلے ہر میدان میں اس عظیم مجاہد کا کردار انکی زندگی کے ہر مرحلے میں نمایاں طور پر دیکھنے کو ملتا ہے۔


دفاع مقدس کی کمان سے لیکر ملک کے تعمیراتی انتظام تک، انقلابی کونسل سے لیکر پارلمینٹ کی صدارت تک، امام خمینی کی رحلت کے بعد، اسلامی قیادت کے تعین میں منفرد کردار سے لیکر خبرگان رہبری اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کی صدارت تک، جیل کی صعوبتوں اور تختہ دار کے قریب جانے سے لیکر ہر بحران کے حل کےلئے امام عظیم الشان کی نمایندگی تک، گروہ فرقان کی جانب سے قاتلانہ حملے سے لیکر دشمنوں اور نادان لوگوں کے توسط سے کردار کشی تک اور دیگر تمام موارد؛ ہاشمی کے منفرد اور مثالی کردار کی نشاندہی کرتے ہیں۔


افراط سے دوچار ہمارے سماج میں ہاشمی اعتدال پسندی اور حریت کی قدآور شخصیت کا نام ہے  جس نے رفسنجان کے دور دراز گاؤں میں بے پناہ ذہانت اور بے مثال سنجیدگی اور زبردست تجزیوں اور بے مثال جرئت کو اہل بیت علیہم السلام، ایران اور امام خمینی کے عشق سے لبریز ہوکر اپنے وجود کا حصہ بنایا۔


آیت الله ہاشمى کا فقدان نہ صرف ٹھوس عقلی اسٹکچر کا فقدان ہے بلکہ ان خوبیوں کا بھی فقدان ہے جو امام سے یادگار کے طور پر باقی رہ گئی تھیں۔


اس سرزمین کی عوام پر انکا ایمان اور روشن مستقبل کی امید ہر اس فرد کےلئے قابل درک ہے جو ان سے آشنائی رکھتا ہے اور اس کی بہترین مثال، انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے متعدد بار ان کی شرکت اور ایرانی عوام کے ووٹ کا حصول ہے۔


ہاشمى ہمارے درمیان ہمیشہ زندہ ہے اور ایران کی روح روان بن کر ہمارے ساتھ رہیں گے۔ امام خمینی کے بقول: " ہاشمی زندہ ہے کیونکہ تحریک انقلاب زندہ ہے"۔





میں اس عظیم مصیبت پر ایرانی عوام، رہبر انقلاب اسلامی، انکی اولاد، انکی زوجہ محترمہ اور تمام دوستوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے ان کےلئے دعاگو ہوں کہ خدا انہیں اپنے اولیاء، امام اور شہیدوں کے زمرے میں محشور کریں۔


سید حسن خمینى