آیت اللہ العظمی موسوی اردبیلی کے انتقال پر:

رہبر انقلاب، صدر روحانی اور سید حسن کے تعزیتی پیغام

امام خمینی(ع) اور مقام معظم رہبری کا سچا ہمراہ، مرحوم موسوی اردبیلی۔

ID: 45779 | Date: 2016/11/23

امام خمینی علیہ الرحمہ اور مقام معظم رہبری کا سچا ہمراہ، مرحوم موسوی اردبیلی۔


جماران کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالیمقام آیت اللہ العظمی حاج سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کے انتقال پر، آپ کے پسماندگان اور شاگردوں نیز مقلدین کو تسلیت و تعزیت دیتے ہوئے فرمایا:


فقیہ عالی مقام، آیت اللہ حاج سید عبدالکریم موسوی اردبیلی علیہ الرحمہ، دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے دار بقا اور لقاء اللہ کی طرف پوچ کرگئے۔


آپ انتھک علمی اور فقہی تلاش کے ساتھ ساتھ، کچھ عرصہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے بھاری ذمہ داری کندھوں پر لئے نظام کی خدمت کی اور امام راحل کی مبارک حیات کے دوران مختلف حادثات اور مسائل میں ملک کے خدمت گزاروں میں شمار ہوتے تھے ...


سید علی خامنه ای / ۳ آذر ۱۳۹۵


 


صدر مملکت شیخ حسن روحانی نے مرجع تقلید، استاد حوزہ و دانشگاہ، آیت اللہ حاج سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: اسلامی تحریک کا وہ ثابت قدم شخصیت، حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ اور مقام معظم رہبری کا سچا ہمراہ، احوال زمانہ سے آگاہ، فقاہت اور سیاست کے علمی ارکان میں سے تھے جو اپنی با برکت عمر میں اسلامی قیام میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے خالصانہ خدمت کی۔


میں اس اسفناک ضایعہ کو امام عصر(عج)، رہبر انقلاب اور مراجع و علمائے دین تسلیت پیش کرتا ہوں اور اسی مناسبت سے ملک میں دو روزہ عزا کا اعلان کرتا ہوں۔


...


حسن روحانی / رییس جمهوری اسلامی ایران


 


یادگار امام خمینی، سید حسن خمینی نے بھی اسی مناسبت سے اپنے پیغام میں لکہتا ہے:


حضرت آیت اللہ العظمی موسوی اردبیلی(رح) کے انتقال کی افسوسناک خبر سے باخبر ہوئے جو بےشک حوزہ ہائے علمیہ اور اسلامی نظام کےلئے غیر قابل جبران ضائعہ ہے۔


مرحوم مغفور نے حضرت امام خمینی(رح) کی تحریک کے شروعات سے امام راحل کا ساتھ دیا اور پروانہ وار آپ کے مطیع اور انقلاب کے خدمت گزار رہے۔


میں اس واردہ مصیبت کو آپ کے محترم خاندان، برادران اور حوزہ ہائے علمیہ کے حضور تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ رب العزت ان کےلئے صبر جمیل اور مرحوم کےلئے علو درجات کا مسئلت کرتا ہوں۔


سید حسن خمینی