آیت الله مصباح یزدی:

امام (رح): میں امریکہ کے منہ پر مارتا ہوں

امام خمینی نے فرمایا: میں خدا کی جانب سے عطا کردہ ولایت کے ذریعے امریکہ کے منہ پر طمانچہ مارتے ہوئے حکومت تشکیل دوں گا۔

ID: 45626 | Date: 2016/11/05

امام خمینی نے فرمایا: میں خدا کی جانب سے عطا کردہ ولایت کے ذریعے امریکہ کے منہ پر طمانچہ مارتے ہوئے حکومت تشکیل دوں گا۔


جماران کے مطابق، آیت الله محمد تقی مصباح نے کہا: آج بھی کچھ مسائل ایسے ہیں جن میں ابہام اور اجمال پایا جاتا ہے اور اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کرتا ہےکہ دین کی ضرورت کیوں ہے؟


انہوں نے مزید کہا: انسانی خصوصیات کے نتیجے میں جہاں انسان کی دوسری بہت سی ضرورتیں ہیں وہی اس کی نفسیاتی ضرورت بھی ہے جس کو دوسری چیزوں سے تکمیل نہیں کیا جاسکتا۔ فکری اعتبار سے کسی حد تک مسلمانوں سے قریب بعض مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہےکہ انسان کے مختلف ابعاد کا ترکیبی مجموعہ ہے جس کا ہر پہلو کسی ایک ذریعے سے سیراب ہوتا ہے۔ اس نظرئے کے مفکرین کا کہنا ہےکہ انسان کے معنوی پہلو کی ضرورت، صرف خدا کے ساتھ ارتباط سے ہی پوری ہوتی ہے، چنانچہ اس نظرئے کی روسے دین کی ضرورت وہاں پیش آتی ہے جہاں دین کے علاوہ کوئی متبادل طریقہ علاج کےلئے موجود نہ ہو۔  


مصباح یزدی نے کہا: انہی اہم مسائل میں سے ایک، مسئلہ "ولایت فقیہ" ہے۔ آج سے کافی عرصہ پہلے معاشرے میں "ولایت فقیہ" کے نام سے کوئی چیز موجود نہیں تھی تاہم کتابوں میں ولایت فقیہ سے متعلق تفصیلی طور پر بحث پائی جاتی تھی۔ جب سے اس بحث کو معاشرے میں عملی شکل دےکر لاگو کرنے کی بات ہوئی تو اس وقت امام خمینی نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا: میں خدا کی جانب سے عطا کردہ ولایت کے ذریعے امریکہ کے منہ پر طمانچہ مارتے ہوئے حکومت تشکیل دوں گا"۔


انہوں نے کہا: عوام سمیت بہت سے حکام نے امام خمینی کے اس ہدف اور مقصد کو نہیں سمجھا، ان لوگوں کی نظر میں صدر کا انتخاب، عوام کے ذریعے ہونا چاہئے تھا نہ کہ کسی روحانی پیشوا کے ذریعے؛ جبکہ ولایت فقیه کے باب میں یہ بات بیان کی جا چکی ہےکہ اگر کسی حکومت کو ولایت فقیہ کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ طاغوتی حکومت کہلاتی ہے۔


آیت الله مصباح یزدی نے واضح کیا: ہم اپنی زندگی کے تمام امور میں دین کے محتاج ہیں جبکہ مغربی لوگ اس بات کو نہیں مانتے اور وہ "ولایت فقیہ" پرمشتمل حکومت کو آمریت کے نام سے یاد کرتے ہیں؛ کیا ہم دین کو صرف سینہ زنی اور حسین حسین کہنے کےلئے چاہتے ہیں؟


جی ہاں! امام خمینی نے ایسا کارنامہ انجام دیا کہ جس کی روسے دنیا والوں کو یہ بات سمجھائی گئی کہ زندگی کے تمام امور میں دین کی ضرورت ہے۔ امام خمینی کے علاوہ کونسی ایسی شخصیت ہے جس نے اسلامی احکام کو سماج میں رائج کرنے کےلئے پوری جامعیت کے ساتھ موثر اقدام کیا ہو؟ اگرچہ علمی اور فقہی میدان میں بعض افراد، امام خمینی سے آگے تھے مگر اس کے باوجود عملی میدان میں امام خمینی کی طرح ایسا کارنامہ انجام  دینے سے قاصر رہے جس کی وجہ سے وہ دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوتے۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ