آپ نے صرف دینی علوم کی تعلیم حاصل کی ہے

ہم نے نئے اصول مقرر کئے ہیں

ID: 44735 | Date: 2016/07/25

سوال:  آپ نے بہت تنہائی میں  زندگی گزاری ہے۔ آپ نے جدید اقتصادیات اور عالمی تعلقات کا مطالعہ نہیں  کیا ہے۔ آپ نے صرف دینی علوم کی تعلیم حاصل کی ہے۔ آپ کا سیاست اور سماجی زندگی میں  لین دین سے کوئی واسطہ نہیں  رہا ہے۔ کیا اس سے آپ کے ذہن میں  یہ شبہ پیدا نہیں  ہوتا کہ ممکن ہے کہ اس معاملے میں  ایسے اسباب کار فرما ہوں  جن کا آپ ادراک نہیں  کرسکتے ہیں ؟


امام خمینی:  اب تک جن سماجی اور سیاسی معیاروں  اور عالمی اصولوں  کے ذریعے دنیا کے تمام مسائل کو پرکھا جاتا رہا ہے، ان کو توڑکر ہم نے نئے اصول مقرر کئے ہیں  جن میں  ہم نے عدل کو دفاع اور ظلم کو حملے کا معیار قرار دیا ہے۔ ہم ہر عادل کا دفاع کریں گے اور ہر ظالم پر حملہ کریں گے۔ اب اس کا نام آپ لوگ چاہے جو بھی رکھیں ۔ ہم اس کی بنیاد رکھیں گے اور ہمیں  امید ہے کہ ایسے لوگ آئیں گے جو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور دوسری تنظیموں  اور انجمنوں  کی عظیم عمارتیں  اس پر استوار کریں گے نہ کہ ان سرمایہ داروں  اور طاقتوروں  کے اثر ورسوخ کی بنیاد پر جو جب چاہتے ہیں  جس کی چاہتے ہیں  فوراً مذمت کردیتے ہیں ۔ ہاں ! تمہارے اصولوں  اور معیارات کے مطابق میں  کچھ نہیں جانتا اور بہتر ہے کہ نہ جانوں ۔


صحیفہ امام، ج ۱۱، ص ۱۶۰