امام موسیٰ صدر کی زندگی کی صورتحال

مجھے امید ہے کہ وہ زندہ ہیں

ID: 43239 | Date: 2016/02/17

سوال:  جناب عالی کی نظر میں  امام موسیٰ صدر کے اغوا میں  کن لوگوں  کا ہاتھ ہے؟ کیا آپ کی نظر میں  امام موسیٰ صدر ابھی زندہ ہیں ؟ کیا آپ کے خیال کے مطابق یہ لبنان واپس لوٹیں گے یا نہیں ؟ آپ کے اور لبنان کی سپریم شیعہ کونسل کے درمیان کیا تعلق ہے؟


جواب: ان کو کس نے اغوا کیا ہے اور چھپا رکھا ہے۔ میں  اس سلسلے میں  کچھ نہیں  جانتا۔ مجھے امید ہے کہ وہ زندہ ہیں  اور واپس لوٹ کر آئیں ۔ میں  انہیں  بہت چاہتا ہوں  اور امید کرتا ہوں  کہ سلامتی کے ساتھ واپس لوٹیں گے اور اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔