راوی: حجت الاسلام زین العابدین باکوئی

اپنے رزق کی فکر نہ کرو

آیت اﷲ بروجردی کی رحلت پر تقریباً چالیس دن تک حوزہ علمیہ میں تعطیل رہی

ID: 42758 | Date: 2016/01/09

آیت اﷲ بروجردی کی رحلت پر تقریباً چالیس دن تک حوزہ علمیہ میں  تعطیل رہی۔ جب چالیس دن کے بعد دروس کا سلسلہ شروع ہوا تو امام خمینی  ؒ نے مسجد اعظم میں  طلاب کو نصیحت کے ضمن میں  فرمایا: ’’آپ کبھی بھی اپنی روزی کی فکر نہ کریں ‘‘ طلاب کہتے تھے کہ اب آقائے بروجردی تو رحلت کر گئے طلاب کو کیا کرنا چاہیے‘‘۔ امام  ؒ فرماتے تھے: ’’تمہاری نگاہوں  میں  دنیا گھاس کے ایک تنکے سے بھی پست اور بے قیمت ہونی چاہیے‘‘۔