مکتب حسینی (ع) میں :

امام حسین (ع) کا عشق و محبت ژاپنی جوان کو ایران لے آئی

سید الشہدا (ع) کا پیغام آزادی ہے اور دنیا میں کسی بھی شخص کو ظلم کے سایے میں زندگی نہیں کرنی چاہیئے ۔

ID: 41748 | Date: 2015/11/11

ہرسال ان دنوں میں سالار شہیدان حضرت اباعبداللہ الحسین (ع) اور قہرمان کربلا کی عزاداری مجالس عزا اور ماتمی دستوں کا جوش و خروش پور ے ایران اور دنیا کے مختلف مراکز میں بھنبھٹاہٹتی اور مکتب تشیع کی حقانیت اور عظمت کے جلووں کی تجلی نمایاں ہے ۔


امام حسین (ع)،کے عشق و محبت نے 29سالہ ژاپانی جوان ا ٹسو شی ناکانہ (Atsushi  Nakanh)کو ایران کھینچ لے آئی ۔ یہ ژاپانی جوان 20 مہینے پہلے دین اسلام اور مذہب شیعہ میں مشرف ہوا ہے اور اپنا اسلامی نام رضا پسند کیا ہے  ۔


آستارا کے رہنے والا مسعود سپہری کہتے ہیں : تقریباً دو سال پہلے میں اٹسوشی کے ساتھ جوتے بنانے کے لئے باہر گئے تھے ، راستے میں مسجد کے سامنے سے گزر ے، جہاں سے اذان کی آوز بلند ہوئی ، اٹسوشی نے مجھ سے مسجد میں داخل ہونے کی خواہش کی اور اسی لمحے سے ،ان میں دین اسلام سے محبت اور لگاؤ  بڑھ  گیا ۔


حجۃ الاسلام یداللہ زارعی اس بار ے میں کہتے ہیں ؛ چوتھے دن اٹسوشی میر ے پاس آیا اور شہادتین قرائت کرنے کے بعد، مسلمان ہوا اور شیعہ مذہب اختیار کیا ۔


تازہ مشرف بہ اسلام ژاپنی مسلمان نے کہا: میں اپنے گھرانے کا اکلوتا بچہ ہوں اور میر ے والدین  بودائی دین پر ہیں اس کے با وجود میر ے مسلمان ہونے کا بڑا گرم جوشی سے استقبال کیا اور وہ خود دین اسلام میں مشرف ہونے کے بے انتہا بے چین اور مشتاق ہیں لیکن شرائط ان کے لئے فراہم نہیں ۔


 انھوں حادثہ عاشورا میں امام حسین (ع) کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سید الشہدا (ع) کا پیغام آزادی ہے اور دنیا میں کسی بھی شخص کو ظلم کے سایے میں زندگی نہیں کرنی  چاہیئے ۔


رضا ایام محرم کے پانچ دن سراب میں رہا اور سفر کے آخر میں کہا : سراب کی عوام سخت  مذہبی اور گہر اعقیدہ رکھتے ہیں اور اس علاقے کے لوگوں نے میر ے اندر معنویت کے جذبے اور احساس کو بڑھایا ۔
حوالہ: انتخاب ویب سائٹ