راوی: خانم زہرا مصطفوی

اگر اس کا قانون یہ ہے تو نہ لانا

ایک دن میں امام خمینی ؒکی خدمت میں تھی

ID: 39264 | Date: 2023/11/25

ایک دن میں  امام خمینی  ؒکی خدمت میں  تھی انہوں  نے میرے بھائی حاج سید احمد کی طرف رخ کیا اور فرمایا: ’’تم فلاں  جگہ سے کتاب کشف اسرار کا ایک نسخہ میرے لئے لاؤ‘‘ امام نے نزدیک کے ایک کتب خانہ کی طرف اشارہ کیا کہ میں  احتمال دے رہا تھا کہ حسینیہ جماران میں  ضرور کوئی لائبریری ہوگی۔ امام خمینی  ؒ اس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، کیونکہ اشارہ بہت نزدیک کیلئے تھا۔ احمد آقا   ؒنے کہا: اگر آپ فرماتے ہیں  تو میں  ضرور لاؤں گا۔ لیکن اس لائبریری کا قانون یہ ہے کہ باہر کتاب نہ لے جائی جائے۔ جو کتاب پڑھنا چاہتا ہے وہ کتاب خانہ کے اندر بیٹھ کے پڑھے۔ امام  ؒ نے فرمایا: ’’اگر اس کا قانون یہ ہے تو وہاں  سے کتاب نہ لاؤ ‘‘۔ اس کے بعد مجھ سے کہا: ’’تم کو یہ کتاب مل سکتی ہے؟‘‘ میں  نے کہا: جی ہاں ! اس کے بعد میں  نے کہیں  اور سے کتاب کشف الاسرار لا کر امام خمینی  ؒ کو پیش کی۔