فخر امت

فخر امت

وہ خمینی آمریت کو کیا تها جس نے شق /ـ/-/ وہ خمینی جس نے باطل پر لگائی ضرب حق

آیت اللہ فخر امت مومنوں کا وہ امام

مستحق ہے اس پہ ہر اک اہل حق بهیجے سلام

وہ خمینی جس نے دنیا کو دیا درس عظیم  /ـ/-/  وہ خمینی بن کے آیہ رحمت رب کریم

وہ خمینی جو کہ لایا اک انوکها انقلاب  /ـ/-/  وہ خمینی توڑ ڈالا جس نے ہر ظالم کا خواب

وہ خمینی آمریت کو کیا تها جس نے شق  /ـ/-/  وہ خمینی جس نے باطل پر لگائی ضرب حق

وہ خمینی تها عمل جس کا حقائق کی دلیل  /ـ/-/  وہ خمینی جس نے رشدی کو کیا خوار وذلیل

وہ خمینی روح جس نے مومنوں میں پهونک دی  /ـ/-/  وہ خمینی جس نے بخشی حریت کو زندگی

وہ خمینی جس نے دکهلائی ہمیں راہ نجات  /ـ/-/  وہ خمینی جس نے ہم پر کی نگاہ التفات

وہ خمینی جو تها کربل کے شہیدوں پر نثار  /ـ/-/  وہ خمینی جس کو تها دنیا کے ہر مومن سے پیار

وہ خمینی جو محمد مصطفیٰ ؐ کا شیر تها  /ـ/-/  وہ خمینی جو علیؑ وفاطمہ ؑ کا شیر تها

وہ خمینی ہادی حاضر کا تها جس پہ کرم  /ـ/-/  وہ خمینی کیا کروں اوصاف میں اس کے رقم

درحقیقت وہ تها مونس عالم اسلام کا

حشر تک ڈنکا بجے گا جگ میں اس کے نام کا

 

مونس انصاری - ہندوستان

ای میل کریں