عرفان خمینی(رہ)

عرفان خمینی(رہ)

کچه شک نہیں یہ بهی ہے نگار ایک حقیقت //
اسلام کی تصویر ہے ایران خمینی

اللہ پر مضبوط تها ایمان خمینی

کیا پوچهتے ہو منزل عرفان خمینی

حق والوں کو ہر حال میں رشتہ ہے خدا سے

ڈرتے نہیں باطل سے فدایان خمینی

احساس میں ہو حسن عقیدت کا تجمل

لازم ہے کہ ہر شعر ہو شایان خمینی

میں جادہ توحید پہ سرگرم سفر ہوں

حاصل ہے مجهے گوشہ دامان خمینی

نعروں سے خمینی کے شب وروز جہاں میں

تهے لرزہ براندام حریفان خمینی

"رشدی" تجهے دوزخ میں جو لے جائے گا اک روز

وہ موت کا فرمان ہے فرمان خمینی

کچه شک نہیں یہ بهی ہے نگار ایک حقیقت

اسلام کی تصویر ہے ایران خمینی

 

محترمہ ظہیر النساء نگار - ہندوستان

ای میل کریں