ہمیں اسلامی ممالک میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے لئے اس کی تجدید ضروری ہے ۔تاکہ ہم یہ پیغام دے سکیں کہ اسلام کو سپرپاور زیادہ دنوں تک اپنے قبضہ میں نہیں رکه سکتے ۔یہ دن اسلام کو زندہ کرنے کا دن ہے ۔مسلمانوں کو بیدار ہونا ہوگا ۔انہیں اپنی مادی اور روحانی طاقت، جو ان کے اندر ہے،اس کا اظہار کرنا ہوگا ۔مسلمان جو ایک ارب کی تعداد میں ہیں، انہیں خدائی مدد حاصل ہے اور سارے خوف سے دور وہ اسلام اور اس کے ارکان پر یقین رکهنے والے ہیں ۔عالمی طور پر حکومتوں کو جان لینا چاہئے کہ اسلام کو شکست نہیں دیا جا سکتا اور قرآن کی تعلیم و حکم یہ کہتا ہے کہ اسلام اور قرآنی تعلیم سارے دینا میں پهیل کر رہے گی ۔صرف اللہ کا مذہب برقرار رہے گا جو اسلام ہے ۔اس لئے اسے دنیا کے تمام خطوں کی جانب پیش قدمی کرنی چاہئے۔ یوم قدس صرف فلسطین کے مسئلہ تک محدود نہیں ، یہ دن اسلام کا۔ اسلامی حکومت کے اعلان کا ہے ۔جسے تمام اسلامی ممالک میں پیش کیا جانا چاہئے ۔اس دن بڑی طاقتوں کو بتانا چاہئے کہ اب وہ اور اسلامی ممالک کی جانب پیش قدمی نہیں کر سکتے ۔ یہ دن اسلام کا اور پیغمبروہادی اعظم رحمت للعالمین کا ہے ۔ہمیں آج کے دن اپنی تمام ترقوتوں کو یکجا کرنا چاہئے اور مسلمانوں کو جو الگ تهلگ پڑ گئے ہیں انہیں متحد کرنا چاہئے اور ان غیر ملکیوں و بڑی طاقتوں کے خلاف انہیں اٹه کهڑا ہونا چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ ہم ان کے خلاف یکجا اور متحد ہیں اور اب کسی کو اپنے ملک کے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیں گے۔آج کے دن ممالک کو ان فریبی افراد کو، ممالک اور حکومتوں کو شناخت کرنا ہوگا کہ وہ کون سی حکومتیں و بین الاقوامی گروپ ہیں جو ان سازشوں میں ملوث ہیں اور اسلام کی مخالفت کرتی ہیں اور انہیں بهی شناخت کرنا ہوگا جو ان میں شریک نہیں ہیں ۔ لیکن اسلام کی مخالفت کرتے ہیں ۔یا پهر اسرائیل کے ساته مفاہمت رکهتے ہیں اور جو ان کے ساته شریک ہونے کے پابند ہیں اور دشمنوں کے ساته اسلام مخالفت کے پابند عہد ہیں ۔جن کی رہنمائی امریکہ اور اسرائیل کر رہا ہے ۔ ان سبهی کی شناخت لازمی ہے ۔ آج کے دن سچ اور جهوٹ میں واضح فرق ہو جائے گا ۔ مجهے یقین کامل ہے۔ خدا جو رحیم ہے،عظیم تر ہے ، وہ اسلام کو دنیا کے تمام خطوں اور طبقوں میں کامیابی عطا کریگا۔ اور استحصال کرنے والوں پر ان کا غلبہ کرائے گا ۔
صحیفہ نور۔ جلد8 صفحہ 233