بازرگان کے حمایتوں کو امام خمینی کا جواب
صادق طبا طبائی اپنی یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ 17 بہمن کو مہندس بازرگان کی حمایت میں ایک عظیم لشان ریلی نکالی گئی تھی جس کے بختیار رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور ہو گیا اور اس نے کہا کہ وہ عبوری حکومت کو اہمیت نہیں دیتا کیوں کہ ایک ملک دو حکومتیں نہیں ہو سکتبیں جس کے جواب امام خمینی (رح) نے فرمایا کہ تمہاری حکومت غیر قانونی ہے لھذا تمہیں ملک چھوڑ کر جانا ہوگا اور یہ ساری باتیں انقلاب کی تاریخ میں موجود ہیں۔