مقام سے دوری
راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسین مرتضوی لنگرودی
آیت الله بروجردی (رح) کی رحلت کے بعد امام نے اوائل میں مجلس فاتحہ میں شرکت کی اور مرحوم کی مجلس ترحیم میں بہت کم شریک ہوئے یہاں تک کہ آپ پر اعتراض بھی ہوا۔ آپ نے کہا: مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ کوئی یہ محسوس کرے کہ میں مرجعیت کے چکر میں ہوں۔ آیت الله بروجردی کے ایصال ثواب کی مجلس کرنے میں امام نے یہاں تک انتظار کیا کہ سارے اکابر علماء نے مجلس کرلی اس کے بعد آپ نے رکھی۔ تقریبا 17/ 18 / دن بعد آپ نے ان کے ایصال ثواب کی مجلس رکھی۔