راوی: حجت الاسلام و المسلمین غیوری
امام خمینی (رح) کے درسی جلسوں میں وقت سے آنے کی وجہ سے ہم لوگ کبھی کبھی اپنی گھڑیوں کو امام کے حضور سے منظم کرتے تھے۔ اگر ہماری گھڑی میں وقت کے لحاظ سے کوئی مشکل ہوتی تھی تو امام کے آنے سے صحیح وقت کا اندازہ ہوجاتا تھا۔