راوی: حجت الاسلام و المسلمین عبدالمجید
جب ہم لوگ قم کی مسجد سلماسی میں امام کے درس میں شریک ہوتے تھے تو بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ امام نہ آئے ہوں اور ہم لوگ پہونچ گئے ہوں۔ اکثر میں اور دیگر بہت سارے طلاب دیکھتے تھے که امام سب سے پہلے آئے ہوئے ہیں۔ منبر یا مصلی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور درس شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔