شہید کی اہلیہ کا احترام
راوی:آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شہید کی اہلیہ میرے پاس آئی تھی اور اس نے مجھے ایک ہدیہ دیا اور کہا کہ اس کو امام خمینی کی خدمت میں پیش کر دیں اور ان سے کہیں کہ اس ہدیے کو میدان جنگ میں بھیج دیں اور میں نے اس کو امام کے سامنے پیش کیا اور فرمایا کہ یہ ایک شہید کی اہلیہ کی طرف سے ہے امام نے اپنے ہاتھ میں لیا اور فرمایا کہ یہ انھیں واپس کر دیں اور ان سے کہیں کہ وہ یہ ہدیہ میری طرف سے قبول کر لیں۔