کووڈ 19 کے پروٹوکولز کی مکمل پابندی کے ساتھ حسینیہ امام خمینی میں محرم کی مجالس کا انعقاد ‏

کووڈ 19 کے پروٹوکولز کی مکمل پابندی کے ساتھ حسینیہ امام خمینی میں محرم کی مجالس کا انعقاد ‏


ہم نے ظلم کے خلاف قیام، تحریک حسینی سے سیکھا ہے، لبنانی سنی عالم دین

کووڈ 19 کے پروٹوکولز کی مکمل پابندی کے ساتھ حسینیہ امام خمینی میں محرم کی مجالس کا انعقاد ‏

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران/نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام میں حسینیہ ‏امام خمینی میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رہبر انقلاب آیت اللہ ‏العظمی خامنہ ای شرکت کریں گے۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث اور انسداد کورونا قومی کمیٹی کی ہدایات کی ‏مکمل پابندی پر رہبر انقلاب اسلامی کی خاص تاکید کی وجہ سے امسال بھی ‏عزاداری کے پروگراموں میں مجمع نہیں ہوگا بلکہ رہبر انقلاب اسلامی، ایک ‏خطیب اور ایک 'مداح' (مرثیہ خواں) کی ہی شرکت ہوگی۔  ‏

مجلس عزا رات کے وقت ہوگی اور یہ سلسلہ شب سات محرم سے شروع ہوکر ‏شب بارہ محرم تک جاری رہے گا۔ ‏

 

ہم نے ظلم کے خلاف قیام، تحریک حسینی سے سیکھا ہے، لبنانی سنی عالم دین

 

لبنانی سنی عالم دین اور جمعیت قولنا والعمل کے سربراہ شیخ احمد القطان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم نے امام حسین علیہ السلام کے انقلاب اور تحریک سے حق کی حمایت اور ظالموں کے خلاف قیام کرنے کو سیکھا ہے،کہا کہ ہمیں لبنان کے اندر ایک ظالمانہ اور شیطانی طاقت کا سامنا ہے کہ جس نے ہماری امیدوں اور جوانوں کے مستقبل کو نابود کردیا ہے۔

انہوں نے طبقاتی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرنے والے ذاتی مفادات اور ترجیحات کے حصول میں مشغول لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لبنان کو تباہی سے بچانے اور موجودہ بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لئے بہت جلد حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آخر میں،شیخ احمد القطان نے کہا کہ ہر حسینی پر ضروری ہے کہ وہ ظالموں کے خلاف قیام کرے اور ظالم سے کہے کہ تم ظالم ہو۔ہمیں ان ظالموں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

ای میل کریں