محتاجوں کو دے دیں

محتاجوں کو دے دیں

محتاجوں کو دے دیں

راوی:حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان

حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: امام (رہ)  کی خدمت میں پیش کئے جانے والے تحفوں جیسے کپڑے، عمامہ، قبا، عبا، قمیض، جانماز، سجدہ گاہ، نعلین، جوراب وغیرہ میں سے بعض اوقات ضرورت کے مطابق کسی ایک کو اپنے لئے اٹھا لیتے اور اگر ایک ہی جنس میں کئی عدد ہوتے تو فرمایا کرتے تھے کہ میں ان سب کو کیا کروں گا؟ ان افراد کو دے دیں جو محتاج ہیں البتہ بعض اوقات ان تحفوں میں سے جنہیں یہ تصور کیا جاتا کہ امام (رہ)  نے اپنے لئے اٹھائے ہیں بعد میں معلوم ہوتا تھا کہ ایسا ہرگز نہیں تھا بلکہ امام (رہ)  اپنی مرضی سے وہ تحفہ کسی کو دینا چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے اسے اٹھایا تھا۔

ای میل کریں