لوگوں کو رنجیدہ نہ کریں
راوی:حجت الاسلام و المسلمین کریمی
حجت الاسلام و المسلمین کریمی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: نجف اشرف میں امام ( رہ) کا پروگرام یہ ہوا کرتا تھا کہ رات کو آدھا گھنٹہ گھر کے باہری حصہ میں تشریف لاتے تھے جہاں کچھ مسائل پیش کئے جاتے تھے۔ ایک رات ایک غریب شخص اپنی حاجت لے کر امام (رہ) کے گھر آیا بیرونی امور کے بعض عہدیداروں نے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور امام (رہ) یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ جب امام (رہ) حرم تشریف لے جانے کی غرض سے وہاں سے اٹھے اور باہری گیٹ پر پہنچ کر اس عہدیدار پر سخت اعتراض کیا اور فرمایا: یہ کس طرح کا سلوک ہے؟ اس نے جواب دیا: جناب یہ کل بھی آیا تھا، پرسوں بھی آیا تھا تو امام (رہ) نے فرمایا: اسے آنے کی اجازت دو یہ محتاج ہے، فقیر ہے، وہ اپنی حاجت لئے یہاں آیا ہے ہمیں اس کی حاجت پورا کرنی چاہئے اور اپنی اچھی گفتگو سے اسے راضی کرنا چاہئے ہمیں لوگوں کو رنجیدہ نہیں کرنا چاہئے۔