امام(رہ) ہمارے کاموں سے راضی تھے
حجت الاسلام و المسلمین مسیح مہاجری اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: ۱۳۶۴ھ،ش میں جمہوری اسلامی اخبار میں " خانوں کے مارے ہوئے" کے عنوان سے کچھ مقالے ہمارے پاس تھے جو لوگوں میں محروموں اور خانوں کی جانب سے ان پر مظالم کے بارے میں ہوتے تھے۔ مجھے مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ امام(رہ) ہمارے اس کام سے بہت راضی ہیں اور وہ اس دور میں ہمیں تشویق کیا کرتے تھے۔