اسلام انسان کو بے نیاز بنا دیتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران میں سب کو آزادی ہے اسلام بشریت کی نجات کے لئے آیا ہے اسلام جس طرح انسان کو معنوی طور پر بے نیاز کرتا ہے اسی طرح مادی طور پر بھی انسان کو مستغنی بنا دیتا ہے اسلام ایک معنوی دین ہونے سے پہلے ایک سیاسی دین ہے اسلام جس طرح معنویات، دینی تربیت اور تہذیب نفس کو اہمیت دیتا ہے اسی طرح مادیات کو بھی اہمیت دیتا ہے اور لوگوں کی تربیت کرتا ہے اسلام مادیات کے ذریعے الہیات تک پہنچاتا ہے اسلام میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوتے یہاں ہر کسی کو اس کا حق دیا جاتا ہے اسلامی حکومت نے ہمیشہ عدل اور انصاف سے کام لیا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 13 فروردین 1358 ہجری شمسی کو قم میں مسیحوں کے اسقف ہیلارین کاپچی سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ میرے اور میری قوم کے بارے میں جستجو کے لئے آے ہیں لیکن اگر آپ طاغوتی نظام کے دوران یہاں تشریف لاتے تو آپ یہاں کچھ اور ہی مناظر دیکھتے یہاں سڑکوں پر خون جاری تھا اگر اس وقت آپ یہاں ہوتے تو دیکھتے کہ یہاں کے جیلوں کو ہمارے علماء اور بے گناہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا ہماری قوم کو ظلم میں دبایا جا رہا تھا شاہ کے اہلکار ملک کے ہر معاملے میں مداخلت کرتے تھے شاہ دنیا کی شپر طاقتوں کے اشارو پر خاص کر امریکہ کہنے پر اس قوم کے ساتھ اس طرح کا برتاو کر رہا تھا پوری دنیا جانتی ہیکہ شاہ امریکہ اور اس کے حامیوں کو خوش کرنے کے لئے ایرانی عوام پر ظلم کر رہا تھا۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلامی حکومت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سب کو آزادی ہے اسلام بشریت کی نجات کے لئے آیا ہے اسلام جس طرح انسان کو معنوی طور پر بے نیاز کرتا ہے اسی طرح مادی طور پر بھی انسان کو مستغنی بنا دیتا ہے اسلام ایک معنوی دین ہونے سے پہلے ایک سیاسی دین ہے اسلام جس طرح معنویات، دینی تربیت اور تہذیب نفس کو اہمیت دیتا ہے اسی طرح مادیات کو بھی اہمیت دیتا ہے اور لوگوں کی تربیت کرتا ہے اسلام مادیات کے ذریعے الہیات تک پہنچاتا ہے اسلام میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوتے یہاں ہر کسی کو اس کا حق دیا جاتا ہے اسلامی حکومت نے ہمیشہ عدل اور انصاف سے کام لیا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ اسلامی حکومت میں مسیحوں اور یہودیوں اور زرتشتیوں کے حقوق کی رعایت کی جا رہی ہے اور ہمیشہ سے اسلامی حکومت میں ہر مذہب کے حقوق کی رعایت کی جاتی ہے میری دعا ہیکہ پر وردگار تمام مظلومین کو ان کا حق دلاے اور ظالموں اور جابروں کو اس غفلت کی نیدن سے بیدار کرے