بچوں کو بھی سلام کرتے تھے
حضرت امام خمینی (رح) سلام کرنے میں ہمیشہ پہل کرتے تھے۔ اور جب بھی کسی کے پاس جاتے تو لوگوں کے سلام کرنے سے پہلے ہی سلام کردیتے تھے۔امام اپنی تمام تر عظمت اور ہیبت کے باوجود کہ تمام بڑی طاقتیں آپ کے نام سے گبھراتی اور وحشت زدہ ہوجاتی تھیں اس درجہ شفیق اور مہربان تھے کہ اگر بچوں سے بھی ملاقات ہوجاتی تھی تو انھیں بھی پہلے سلام کردیتے تھے۔
راوی: ڈاکٹر محمد بروجردی