امام خمینی(رح) کا آخری پیغام

امام خمینی(رح) کا آخری پیغام

راوی :زہرا مصطفوی

محترمہ زہرا مصطفوی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی(رح) کا سب سے بہترین عمل نماز تھی امام (رہ) نے اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک مستحب نمازوں کو بھی ترک نہیں کیا حتی جب آپ اپنے لبوں کو حرکت نہیں دے سکتے تھے تو آپ نے انگلیوں کے اشارے سے نماز ادا کی ہے میں نے اس عمل کو مکمل طور پر محسوس کیا ہے کبھی کبھی ڈاکٹر کہتے تھے کہ یہ کچھ مانگ رہے ہیں لیکن میں ان سے کہا کرتی تھی کہ یہ نماز پڑھ رہے ہیں  تو اس طرح امام خمینی (رھ) نے اپنے عمل سے اپنا آخری پیغام دیا

ای میل کریں