آنکھ سے اشارہ کیا
راوی: محترمہ زہرا اشرافی
محترمہ زہرا اشراقی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی(رح) کی آخری سانس کے وقت میں سراہنے بیٹھی ہوئی تھی میں نے اس سے پہلے ان کے چہرے پر اتنی خوبصورتی اور نور نہیں دیکھا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ خدا وند متعال کی ساری صفات اور اس کا سارا جمال امام (رہ) کے چہرے سے متجلی ہو رہا ہو وہاں میں نے اس بات کو سمجھا کہ امام خمینی(رح) مظہر الہی ہیں تقریبادن کے بارہ بجے میں ان کی خدمت میں پہنچی سلام کیا انہوں نے صرف آنکھ کے اشارے سے جواب دیا اس عرصے میں تقریبا سو مرتبہ انہوں نے ذکر پڑھا ہو گا۔