اردو شاعری

کچلنے کے واسطے

علامہ ابن علی واعظ

کچلنے کے واسطے

علامہ ابن علی واعظ

ایراں کا تھا کسی سے جھگڑا  نہ کوئی بات

افغان  و روس و ترک سے اچھے تعلقات

ہندو عرب سے، پاک سے بہتر معاملات

پھر کیوں یہ اسلحوں کی سجائی گئی برات

ملت کا خون و گوشت نگلنے کے واسطے

ساماں تھا انقلاب کچلنے کے واسطے

ای میل کریں