راوی: مرضیہ حدیدہ چی
نماز سے پہلے قرآن کی تلاوت
امام خمینی (رح) ہر نماز کا وقت ہونے سے پہلے عام طور پر قرآن کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ اگر آپ کو مختصر وقت بھی مل جاتا تھا تو قرآن کی تلاوت میں مشغول ہوجاتے تھے۔ امام نماز ظہر و عصر کے بعد جب دو پہر کا کھانا کھانے کے لئے تشریف لاتے تھے تو اس تھوڑے سے وقفہ میں تو قرآن اٹھا کر تلاوت کرنے لگتے تھے۔ کبھی یہ وقت دو منٹ سے کم بھی ہوتا تھا لیکن آپ اپنی عمر کو بیکار اور بے فائدہ نہیں گذارتے تھے۔
سرگذشت ہای ویژہ از زندگی امام خمینی (رح)، ج 4، ص 46