نھج البلاغہ خطبات، خطوظ اور کلمات قصار پر مشتمل ایسا مجموعہ ہے جس میں حکومت کرنے کا طرہقہ اور ایک معاشرے و انسان کی تربیت کا طریقہ بیان کیا گیا ہے تمام حکومتوں میں اور خاص کر اسلامی حکومتوں میں حکام کی زددگی بسر کرنے کا طریقہ عوام کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے حکام کی ذاتی زندگی حکومت اور دینی عقائد پر عام آدمی کے اعتقاد میں اہم کردار کرتی ہے لہذا امیر المومنین علیھم السلام نے ہمیشہ سماج کے سب سے غریب طبقہ کی طرح اپنی زندگی گزاری ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امیرالمومنین کی حکومت دنیا کی سب سے بہترین حکومت تھی جس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ اسلم کے بعد عدل اور انصاف برقرار کیا گیا تھا حضرت علی علیہ السلام نے ہمیشہ سماج کے سب سے غریب طبقے کی طرح اپنی زندگی بسر کی ہے اور ہر قسم کی زینت اور اشرافیگری سے پرہیز کی ہے اور انہیں امید تھی کہ ان کی حکومت کے دوسرے افراد بھی اسی طرح کی زندگی بسر کریں۔
بصرہ کے گورنر عثمان بن حنیف کے نام امیر المومنین علیھم السلام کا خط حکومتی حکام کی تربیت کا بہترین نمونہ ہے جس میں اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایک حاکم کو کس قدر اپنے وزراء کی تربیت کا خیال رکھنا چاہیے۔