جس دن سے مسلمان ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ہیں اور اپنے دشمنوں کے بجاے خود سے لڑنے لگے ہیں اسی دن اسلامی معاشرہ پر موت کی گرد چھا گئی اور یہ معاشرہ ایک مردہ معاشرہ بن گیا جس سے اسلام کے دشمن اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں ہم نے تاریخ میں دیکھا ہے کہ کس طرح اسلام کے دشمنوں کے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈال کر ان پر حکومت کی ہے۔
وحدت کانفرنس عالم اسلام کے متحد ہونے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن بہت سے ایسے افرد موجود ہیں جنہوں نے اسلام کے نام پر تکفیریوں کا پرچم بلند کیا ہوا لیکن ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے ان کا جوا ب دینا ہو گا۔