امریکہ دنیا میں جنگ اور خون خرابے کا سبب ہے:ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ دنیا میں جنگ اور خون خرابے کا سبب ہے:ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ دنیا میں جنگ اور خون خرابے کا سبب ہے:ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ دنیا میں جنگ اور خون خرابے کا سبب ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نےاسلحے کی تجارت کے ذریعے دنیا کو عدم استحکام سے دوچار کر رکھا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ان ہتھیاروں کے ذریعے امریکہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا ہے اور دنیا کے کل فوجی بجٹ کا پنتیس فی صد خرچ کرنے کے باوجود گیارہ ستمبر کے واقعے میں پندرہ سعودی باشندوں کے ہاتھوں نو ہزار سے زائد امریکیوں کو مرنے سے نہ بچاسکا۔ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی اقتدار کے ایوانوں میں روائتی اثر و رسوخ رکھنے والی اسلحہ ساز کمپنیاں، اپنے مفادات کے تحفظ کے غرض سے امریکی قانون سازی میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سیمت دنیا میں امن کے لیے کام کرنے والے تحقیقاتی اداروں کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ دنیا کے سو سے زائد ملکوں کو ہتھیار فروخت کرتا ہے اور اسلحہ کی عالمی منڈی میں اس کا حصہ چونتیس فی صد کے قریب ہے جبکہ سن دوہزار سترہ کے دوران امریکی اسلحے کی فروخت میں پچیس فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے، امریکہ کے جارحانہ رویّوں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کے مفادات کو تحفظ دینے کی پالیسیوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس پہنچنے کے فورا بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا جس کے نتیجے میں امریکی تاریخ میں اسلحے کا سب سے بڑا معاہدہ طے پایا جس کی مالیت ایک سو دس ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔یہ معاہدہ نہ صرف امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کا پہیہ گھما رہا ہے بلکہ جنگ اور خون خرابے کا سبب بھی بن رہا ہے اور آج جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی ہتھیار، بے گناہ یمنی شہریوں کو موت کی وادیوں میں دھکیل رہے ہیں۔علاوہ ازیں یہ امریکی ہتھار اور آلات حرب شام سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں دہشت گرد گروہوں کو بھی فراہم کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردی اور وحشت کے سائے پوری دنیا پر پھیلتے جارہے ہیں واضح رہے کہ اس وقت شام، عراق، یمن اور بحرین میں لڑنے والے تمام داعشی دہشت گرد امریکہ کا بنایا ہوا اسلحہ استعمال کر رہے ہیں اور بار ہا اس بات کے ثبوت اقوام متحدہ کے سامنے پیش کئے گئے ہیں لیکن آج داعش کے حامی خود مسلمانوں کو دشتگرد بتا کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور عرب ممالک خاص کر سعودی عرب مسلمانوں کے قتل عام پر تماشا دیکھ کر امریکا اور اسرائیل کو خوش کر رہا ہے عرب ذرائع ابلاغ مطابق حالیہ کچھ عرصہ میں امریکا نے سعودی عرب اسلحہ کے بدلے کئی میلیون ڈالر حاصل کئے ہیں۔

 

 

ای میل کریں