امام سجاد (ع)

حضرت زین العابدین(ع) کی ولادت

حسینی سادات کا سلسلہ نسب، امام علی زین العابدین (ع) سے شروع ہوتا ہے

امام حسین علیہ السلام کی نسل، امام زین العابدین علیہ السلام سے آگے بڑی ہے اور حسینی سادات کا سلسلہ نسب، امام علی زین العابدین (ع) سے شروع ہوتا ہے۔

امام علی بن الحسین السجاد علیہ السلام کی تاریخ ولادت کے بارے میں مورخین اور سیرہ نویسوں کے درمیان اتفاق نہیں ہےـ بعض نے پانچ شعبان اور بعض نے ساتویں شعبان اور بعض نے نو شعبان اور بعض نے پندرہ جمادی الاول، ولادت کی تاریخ بیان کیا ہے اور دن کے ساتھ ساتھ، سال کے بارے میں بھی اختلاف نظر ہےـ بعض نے سن 38 ھ، بعض نے سن 36 ھ اور بعض نے 37ھ، بیان کیا ہے۔

ای میل کریں