حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی ولادت

حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی ولادت

جناب عباس (ع) تاریخ انسانیت کے عظیم سپاہی ہیں

حضرت عباس علمدار (ع) 4/ شعبان سن 26 ھج ق کو پیدا ہوئے۔ حضرت عباس (ع) کی ولادت نے اس عالم ہستی میں ایک دوسری نورانیت پیدا کردی اور عالم ہست و بود کو اپنے الہی اور ایمانی نور سے جگمگادیا اور حضرت علی (ع) کی شیدائیوں، چاہنے والوں اور شیفتہ لوگوں کے دلوں کو جوش و خروش اور عشق سے لبریز کردیا۔ اہلبیت (ع) کے چاہنے والوں کے چہروں پر خوشیوں کے آثار نمایاں ہوگئے اور ہر ایک امیر المومنین (ع) کے اس نو مولود کی آمد پر آپ کو مبارکباد دینے کے لئے سبقت کرنے لگا۔ امیر المومنین (ع) نے اس فرزند ارجمند اور مولود مسعود کا نام عباس رکھا۔ عباس یعنی ہمیشہ شجاعت کا شیر اور میدان جنگ کا بہادر۔

ای میل کریں