یہ مہینہ رسول خدا (ص) کا مہینہ ہے لہذا جتنی عظمت رسول خدا کی ہے اتنی ہی عظمت اور شان آپ سے منسوب اس ماہ کی بھی ہے۔ یہ مہینہ بھی ان چار محترم مہینوں میں سے ایک ہے جن میں جنگ و جدال ممنوع اور حرام ہے۔ یہ مہینہ اپنی عظمت و شرافت، پاکیزگی اور طہارت میں بے مثال سعادت اور فضیلت میں بے نظیر ہے۔