امام حسین (ع)

امام حسین (ع) کی مدینہ سے مکہ روانگی

امام (ع) پانچ دن بعد 3/ شعبان سن 60 ھج ق کو مکہ پہونچ گئے

امام حسین (ع) 28/ رجب کو اپنے اہلبیت  اور اصحاب و انصار کی 82/ افراد پر مشتمل جماعت کے ساتھ مدینہ سے نکلے اس سفر میں آپ کے خاندان کے افراد میں  محمد حنفیہ کے علاوہ آپ کے ساری بھائی، ساری اولاد، ساری بہنیں اور بھتیجے اور بھانجے ساتھ تھے۔ بنی ہاشم کے علاوہ 21/ اصحاب بھی آپ کے ہمراہ ہوئے تھے اور آپ (ع) اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مکہ کے اصلی جادہ سے نکلے۔ امام (ع) پانچ دن بعد 3/ شعبان سن 60 ھج ق کو مکہ پہونچ گئے۔ مکہ والوں اور بیت اللہ الحرام کے حاجیوں نے آپ کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور بہت خوش ہوئے۔ لوگ صبح و شام آپ کے پاس آنے لگے۔

ای میل کریں