امام موسی کاظم (ع) نے ظالم و جابر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمیشہ اپنے موقف کا اعلان کیا۔ آپ نے ایک دن "صفوان" نامی شیعہ سے فرمایا: تمہارا سارا کام نیک اور اچھا ہے جز ایک کام کے۔ صفوان نے کہا: اے فرزند رسول خدا (ص)! وہ کیا ہے؟ امام نے فرمایا: یہی کہ تم اپنے اونٹوں کو ہاروں کو کرایہ پر دیتے ہو۔ صفوان کہا: میں نے انہیں عیش و عشرت اور تفریح کرنے کے لئے نہیں دیا ہے بلکہ خانہ خدا کی زیارت کرنے کے لئے دیا ہے اور ان کے ہمراہ میں خود نہیں گیا ہوں۔ امام نے فرمایا: جو یہ چاہتا ہو کہ ستمگر زندہ رہےوہ انہی کی صف میں ہے او جو ان کی صف میں ہے وہ جہنم میں جائے گا۔