حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: ایرانی عوام کو معلوم ہےکہ انقلاب اسلامی کی کمین میں دشمن بیٹھا ہوا ہے اور اسی لئے اس سال 22 بہمن کے دن عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں اور بیہودہ گوئی کا بھرپور جواب دیں گے اور اس سال کا 22 بہمن تماشائی ہوگا۔
رہبر معظم نے فرمایا: انقلاب اسلامی، ایرانی عوام کا انقلاب ہے؛ عوام اس انقلاب کے مالک ہیں اور اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت بھی ایرانی عوام کے ہمراہ ہے؛ آپ نے خطے میں امریکہ کی شکست خوردہ کوششوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے خطے میں دہشت گردی کا فروغ جاری رکھا ہوا ہے؛ امریکہ خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔
معظم لہ نے انقلاب اسلامی کو زندہ حقیقت قرار دیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی جڑیں ماضی کی نسبت، آج بہت زيادہ قوی اور مضبوط ہیں اور انقلاب اسلامی، کامیابی کے ساتھ اپنے اصلی اور اعلی اہداف کی جانب گامزن ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بین الاقوامی سطح پر مظالم اور برائیوں کےخلاف جدوجہد کرنا اور (سامراجی طاقتوں کو) ذلیل و رسوا کرنا، اسلامی جمہوری نظام کی اصولی پالیسی ہے۔
آپ نے علاقے کے مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت کے ایک نمونے کا بھی ذکر کیا اور فرمایا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں استقامتی محاذ کے بارے میں امریکیوں کی کوشش تھی کہ وہ استقامتی محاذ کا صفایا کردیں لیکن ہم ڈٹے رہے اور اعلان کردیا کہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا:
آج پوری دنیا پر یہ ثابت ہوگیا ہےکہ امریکا جو چاہتا تھا وہ نہیں ہوسکا اور ہم نے جو چاہا وہ کر دکھایا۔