وَ الْفَجْرِ وَ لَیَالٍ عَشْرٍ
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی ۳۹ویں سالگرہ کی مناسبت سے رہبر عظیم الشان آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی)، تمام مظلومان جہاں اور اسلامی نظام کے حکام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
حضرت امام خمینی کی قیادت میں رونما ہونے والے عظیم الشان اسلامی انقلاب کو، آپ کے خلف صالح، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت میں ترقی کی اعلی و ارفع منازل طے کرتے ہوئے اسلامی کی امنگوں کو پورا کرنے نیز عزت و شرافت کی بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھےگا۔
ایران میں شاہی حکومت اپنے مخالفین کا سر کچل کر ان کا قلع قمع کر دینے اور مسلحانہ مبارزہ پر یقین رکھنے والے گروہوں کو منتشر کر دینے کے سبب خود کو مضبوط و مستحکم سمجھنے لگی تھی؛ خصوصا خلیج فارس کے علاقے میں واقع ملکوں سے برطانیہ کی فوجیں باہر نکل جانے کے بعد سرکاری سطح پر ایران نے اپنے ثبات و استحکام کی نمائش کے بل بوتے پر اس علاقے کے چوکیدار کی حیثیت حاصل کر لی تھی۔ امریکیوں کا اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا ایک ضروری امر تھا؛ چنانچہ ایران کو ایک حساس ترین علاقے یعنی روس کے پڑوس میں امریکہ اور مغرب کے مفادات کے محافظ اور تیسری دنیا کے ملکوں کے درمیان مغرب کی ہمہ جانبہ حمایت کے حاصل ملک کی حیثیت سے جانا اور پہچانا جاتا تھا۔
دوسری طرف ظلم و ستم پر مبنی ساواک کی براہ راست حکومت اور شاہ کی آمریت کی سیاست کا جاری رہنا کارٹر کی نئی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی طرفداری کے دعووں سے میل نہیں کھاتا تھا۔ اس لحاظ سے امریکہ کی جانب سے نظام سلطنتی کے ارکان و عناصر کو کسی بھی طرح کا معمولی نقصان پہنچائے بغیر معاشرہ کو چلانے کے سلسلے میں میانہ رو سیاسی روش کا حکم شاہ کو دیا جاتا ہے۔ وہ بھی ان حالات میں جبکہ امریکہ کے گذشتہ منصوبے اور شاہ کے نام نہاد "انقلاب سفید" سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکا تھا۔
امام خمینیؒ کے تحریک آمیز اور منقلب کر دینے والے پیغامات ہر موقع کی مناسبت سے نجف اشرف سے انتہائی سرعت کے ساتھ مختلف ذریعوں سے قلیل مدت میں ایران پہنچ رہے تھے اور انقلاب کی لہر گام گام آگے بڑھ رہی تھی۔
امام خمینی اپنی ایک تقریر میں فرماتے ہیں: "میں نے کہا کہ یہ تو میری شرعی ذمہ داری ہے۔ تم بھی بے شک اپنی ذمہ داری نبھاؤ"۔
اور کتنی خوبصورت انداز میں آپ نے وفائے بعہد کرلیا: "جمہوری اسلامی ایران" ۹۸ سے زائد ایرانی قوم کی تائید اور ووٹیں حاصل کرکے عرصہ وجود میں آیا۔ مبارک باد عشرہ فجر۔