عید غدیر و مباہلہ، جشن وارثان ولایت کانفرنس

عید غدیر و مباہلہ، جشن وارثان ولایت کانفرنس

علامہ جعفری: آج جبکہ امام برحق بحکم خدا پردہ غیبت میں ہیں تو ہمیں فخر ہےکہ ولایت کی حاکمیت ایک جامع الشرائط، با بصیرت فقیہ کے ہاتھ میں ہے اور نظام باطل کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

علامہ جعفری: آج جبکہ امام برحق بحکم خدا پردہ غیبت میں ہیں تو ہمیں فخر ہےکہ ولایت کی حاکمیت ایک جامع شرائط، با بصیرت فقیہ کے ہاتھ میں ہے اور نظام باطل کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

عید مباہلہ و عید غدیر کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جشن عید مباہلہ و غدیر، بعنوان "وارثان ولایت کانفرنس" مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں شہر بھر سے ہزاروں عاشقان ولایت نے شرکت کی؛ کانفرنس میں جید علماء کرام، ذاکرین، شعراء کرام اور منقبت خوان حضرات نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ خصوصی خطاب مرکزی سیکرئٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا ہے۔

کانفرنس میں پیام ولایت فاونڈیشن، شہید فاونڈیشن، آئی ایس او اور دیگر شیعہ تنظیموں اور اداروں نے شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی تحریک اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان بھی اس کانفرنس میں شریک تھے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہونیولی "وارثان ولایت کانفرنس" کی تشہری مہم

کانفرنس سے علامہ علی انور جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، جناب علی حسین اور بزرگ عالم دین شیخ حسن صلاح الدین نے خطاب کیا ہے، جبکہ معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر اہلیبت میر حسین تکلم اور دیگر منقبت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں مدح آل محمد پیش کی۔

پاکستان سے تکفیریت کے خاتمے، مملکت خداداد پاکستان میں امن و استحکام، اتحادِ امت کے فروغ، شہدائے راہ ولایت سے تجدید عہد، عزاداری سید الشہداءؑ کی ترویج و محافظت اور عید غدیر و مباہلہ کی عوام کے درمیان ترویج "وارثان ولایت کانفرنس" کے اہداف میں شمار کیا گیا ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ واقعہ غدیر تمام مسلمانوں کی مستند کتابوں میں تواتر سے لکھا گیا ہے اور تمام مسلم فقہا نے حدیث غدیر میں اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ اس دن اللہ کے نبی نے امام علی کو اپنے نائب اور اللہ کا ولی قرار دیدیا اور اعلان ولایت کے ساتھ ہی اس موقع پر اللہ نے وحی کے ذریعے اپنے رسول کو دین کی تکمیل اور اسلام سے راضی ہونے کی نوید سنائی، گویا یہ ثابت ہوا کہ علی کی ولایت کے اقرار سے دین کامل ہوتا ہے۔

علامہ شیخ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اللہ نے اپنے انبیاء کے ذریعے انسانی معاشرے کی فلاح و بہبود کےلئے نظام ولایت بھیجا جو خاتم النبین (ص) کے بعد ایک عادل اور معصوم امام کو غدیر کے روز سپرد کیا گیا، نظام ولایت علی دراصل ولایت انبیاء کا تسلسل ہے جو من جانب االلہ ہے۔ اللہ جو انسان کی خلقیت سے واقف ہے اس نے انسانی ضروریات کے مطابق یہ نظام دیا جس میں سیاست بھی ہے، معیشت اور سماجیات بھی ہے اور  اسی نظام کو ولایت کہتے ہیں جس کا حاکم امام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جبکہ امام برحق باحکم خدا پردہ غیبت میں ہیں تو اس ولایت کی حاکمیت ایک جامع الشرائط فقیہ کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں فخر ہےکہ ہمارا رہبر شجاع، بہادر، با بصیرت فقیہ ہے جو نظام باطل کے مقابلے میں کھڑا ان کا مقابلہ کررہا ہے۔

ای میل کریں