قدس، مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے اور انہی کو واپس ملنا چاہیے

قدس، مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے اور انہی کو واپس ملنا چاہیے

عرب اور مسلمان بھائیوں کےلئے میرا پیغام یہ ہےکہ آئیں اپنے اختلافات ختم کریں، ایک دوسرے کے ہاتھ میں برادری کا ہاتھ دیں۔ دوسرے مسلمان اور غیر عرب بھائیوں سے مل جل کر رہیں۔ اسلام پر بھروسہ کریں۔ بے حساب مادی ذخائر اور سب سے اہم الٰہی اور معنوی ذخیرے، یعنی اسلام کے ذریعے آپ ایک ایسی طاقت بن کر ابھر سکتے ہیں کہ ہرگز بڑی طاقتیں آپ پر مسلط ہونے کا خیال نہ کرسکیں اور اس طرح دائیں اور بائیں طرف سے آپ پر حملہ نہ کریں اور آپ کی ہر چیز کو غارت نہ کریں۔

صحیفہ امام، ج۵، ص٨٢

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کے اتحاد اور صیہونیت اور دیگر اسلام دشمن طاقتوں کے مقابلے میں استقامت کو دنیائے اسلام کی مشکلات کا علاج اور طاقت و عزت و سربلندی تک رسائی کا راستہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: فلسطین کا مسئلہ، امت مسلمہ کے سیاسی مسائل میں سرفہرست ہے اور فلسطینی عوام کی آزادی اور نجات کےلئے کوشش اور مجاہدت کرنا، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلام دشمنوں کی جانب سے بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت بنانے کے دعوے کو ان کی کمزوری اور ناتوانی کا نتیجہ قرار دیا اور فرمایا: بلاشبہہ عالم اسلام اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرےگا، صیہونیوں کو اس کام کی بھاری قیمت چکانا پڑےگی اور اس میں شک نہیں کہ پیارا فلسطین آخرکار آزاد ہو کے رہےگا۔


ای میل کریں