چونکہ " باء " توحید کا ظہور اور باء کے نیچے نقطہ، اس کا سرّ ہے اس لئے پوری کتاب ظاہری اور باطنی طورپر اس " باء " میں موجود ہے اور انسان کامل یعنی علی (ع) کا مبارک وجود، وہی نقطہ ہے جو توحید کا راز ہے۔
انسان کامل اپنی وحدت کے باوجود غیب وشہود کے جملہ مراتب کا حامل ہے۔ وہ اپنی ذات کی بساطت کے باوجود تمام کتب الٰہی کا مجموعہ ہے جیسا کہ حضرت علی (ع) نے فرمایا: ’’کیا تم اپنے آپ کو ایک چھوٹا سا جسم سمجھتے ہو حالانکہ تیرے اندر ایک پورا عالم لپٹا ہوا ہے؟!
امام خمینی؛ امامت اور انسان کامل، ص44 اور ص۲۳