( امام خمینی کے حضور )
ساری دنیا کے ہیں مظلوم تمہارے حامی
تم نے مظلوموں کو ظالم سے دلائی ہے نجات
کفر ہے لرزہ براندام خمینی تم سے
تم نے اس دور میں اسلام کو بخشی ہے نجات
یوں لڑے تیری قیادت میں جواں ایراں کے
سامراجی قوتیں حیران و ششدر رہ گئیں
ریگن و بیگن کے منصوبوں پہ پانی پھر گیا
تیری ٹھوکر سے فرعونت کی دیواریں ڈھیہ گئیں
تو مفکر اہل دانش صاحب اعجاز ہے
عالم اسلام کیا دنیا کو تجھ پر ناز ہے
اے فقیہ و رہبرِ کامل خمینی زندہ باد
حُریت اور انقلاب نور کی تو آواز ہے
کوئی بھی اب جو آڑے آڑےگا
ہاں یقیناً شکست کھائےگا
دیں مدد لاکھ روس و امریکہ
پھر بھی صدام بچ نہ پائےگا
جسے اپنے لہو سے ہم نے سینچا
وہ گلشن پھولتا پھلتا رہےگا
ستم کی آندھیوں سے اب یہ کہدو
چراغ حریت جلتا رہےگا
سید شبر مرتضی انقلاب سری ۔ ہندوستان